3 فروری 2016 - 12:15
حقانی نیٹ ورک کے سات دہشت گرد گرفتار

افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے کابل سے حقانی نیٹ ورک کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار شدگان کابل میں دہشت گردی کے مختلف واقعات اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ بیان میں گرفتار ہونے والوں میں سے چار کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں خالد، عصمت اللہ ، نوراللہ اور فرہاد شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ گان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کا شمار حکومت افغانستان کے مخالف مسلح گروہوں میں ہوتا ہے اور ان کے طالبان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ حکومت افغانستان کا دعوی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خفیہ اڈے پاکستان میں موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169